3 جون 2014
وقت اشاعت: 8:24
کرم ایجنسی : خومتہ میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 5زخمی
جیو نیوز - کرم ایجنسی…خومتہ کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔2زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار افراد وسطی کرم سے پارا چنا جارہے تھے کہ گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔