3 جون 2014
وقت اشاعت: 9:24
کرم ایجنسی میں گاڑی کے قریب دھماکا،6افراد ہلاک
جیو نیوز - اپر کرم ایجنسی…اپر کرم ایجنسی میں گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔دھماکے سے 6 افراد جاں بحق 4 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اپر کرم ایجنسی کے علاقے خومتہ میں ایک گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آکر تباہ ہوگئی۔گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو زخمیوں نے دم توڑ دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق مزید ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کا نشانہ بننے والے افراد کچھ عرصہ قبل ہی کرم ایجنسی کے آئی ڈی پی کیمپ سے اپنے علاقے منتقل ہوئے تھے۔