3 جون 2014
وقت اشاعت: 9:54
لاہورہائی کورٹ کا حج کوٹہ الاٹمنٹ روکنے کے عبوری حکم میں توسیع
جیو نیوز - لاہور…لاہورہائی کورٹ نے حج کوٹہ الاٹمنٹ روکنے کے عبوری حکم میں توسیع کردی ۔لاہورہائی کورٹ میں حج کوٹہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے 15ہزارکوٹے کی الاٹمنٹ روکنے کے عبوری حکم میں توسیع کردی۔اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے اپنے موقف میں کہا کہ نئے حج ٹورزآپریٹرزدولاکھ ساٹھ ہزارروپے میں حج کرانے کوتیار ہیں۔ ہائی کورٹ نے کیس پرکارروائی 10جون تک ملتوی کردی۔مسابقتی کمیشن کی طرف سے مہلت کی استدعا پر کارروائی ملتوی کی گئی۔