3 جون 2014
وقت اشاعت: 16:34
کراچی کے اہم کاروباری مراکز بند،کئی شاہراہوں میں ٹریفک جام
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہوگئے ہیں،اس کے ساتھ ہی سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی لطیف آباد سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر منظر عام پر آتے ہی کراچی میں کاروباری مراکز بند ہونا شروع ہوگئے ،جب کہ آئی آئی چندریگر روڈ،شاہین کمپلکس، ایم اے جناح روڈسمیت کئی علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا ہے،اس کے علاوہ ٹاور، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار، برنس روڈ کے اطراف جامع کلاتھ، لائٹ ہاوس سمیت اطراف کی سڑکوں پربدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔