3 جون 2014
وقت اشاعت: 16:44
الطاف حسین کی گرفتاری،حکومت پاکستان ایم کیو ایم کی مدد کرے،خورشید شاہ
جیو نیوز - اسلام آباد…قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری سے پاکستان کی سیاست پراثرات پڑسکتے ہیں،،لندن میں الطاف حسین کو پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے پراپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن اس وقت ایک مشکل وقت میں ہیں،ہم ایم کیو ایم کیلئے مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے ،ایم کیوایم پْرامن رہے،حکومت پاکستان ایم کیو ایم کی مدد کرے۔خورشید شاہ نے بجٹ اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الطاف حسین پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے قائد ہیں،وزیراعظم نوازشریف کو برطانوی حکومت سے رابطہ کرتے ہو ئے الطاف حسین کامعاملہ اٹھانا چاہیے۔