3 جون 2014
وقت اشاعت: 16:54
الطاف حسین کی گرفتاری،عمران خان کا ایم کیو ایم سے اظہار ہمدردی
جیو نیوز - کراچی…پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الطاف حسین کی گرفتاری کے حوالے سے متحدہ قوموومنٹ اور اس کے کارکنوں سے اظہار ہمدردی کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے اختلافات تھے اوررہیں گے،تاہم موجودہ صورت حال میں لندن سے آنے والی خبروں پر ایم کیوایم کے کارکنوں سے ہمدردی ہے۔