3 جون 2014
وقت اشاعت: 17:24
الطاف حسین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے،آصف زرداری
جیو نیوز - کراچی…سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے،الطاف حسین کو لندن پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کو حراست میں لینے کا معاملہ حساس ہے،الطاف حسین ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، برطانیہ انسانی حقوق کے تحفظ اور قانونی کی عمل کیلئے جانا جاتا ہے۔