3 جون 2014
وقت اشاعت: 19:54
الطاف حسین کی میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال منتقلی
جیو نیوز - لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹر سے ملاقات پہلے سے شیڈول تھی اس لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق الطاف حسین کو لندن میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا، الطاف حسین کے گھر کی تلاشی کا عمل جاری ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ طے شدہ اپائنمنٹ پر ڈاکٹر کو چیک کرایا جائے، الطاف حسین دوران علاج بھی حراست میں رہیں گے۔