تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جون 2014
وقت اشاعت: 1:4

متحدہ سے یک جہتی:پی پی وفد نمائش میں جاری دھرنے میں پہنچ گیا

جیو نیوز - کراچی…الطا ف حسین کی لندن میں گرفتاری کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نمائش چورنگی پر جاری دھرنے میں پیپلز پارٹی کا وفدیک جہتی کے لیے پہنچ گیا۔پی پی وفد میں سندھ کے وزیر قانون سکندرمیندرو،راشد ربانی اور وقارمہدی شا مل ہیں، اس موقع پر صوبائی وزیر سکندر میندرونے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے معاملے پر سخت دکھ کااظہار کیا ہے،ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔دریں اثناء حیدر آباد میں الطاف حسین سے یکجہتی کیلیے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے پریس کلب کیسامنے شمعیں روشن کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.