5 جون 2014
وقت اشاعت: 3:35
کراچی کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپ اورہوٹل کھل گئے
جیو نیوز - کراچی…کراچی سمیت مختلف شہروں میں دھرنے جاری رہیں گے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن کھولنے، تاجربرادری اور دکان داروں سے کاروبار کھولنے ،ٹرانسپورٹروں سے گاڑیاں سڑکوں پرلانے کی اپیل کے فوری بعد ہی رات گئے کھلنے والی دکانیں،چائے کے ہوٹل،پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن کھل گئے جبکہ تاجروں کی تنظیموں نے بھی صبح سے شہر کی بڑی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے۔