تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جون 2014
وقت اشاعت: 12:56

راولپنڈی: جنگ کی گاڑی کواخبارات سمیت جلادیا گیا،ڈرائیور پرتشدد

جیو نیوز - راولپنڈی....راولپنڈی میں مری روڈ پر جنگ اخبارات لے جانے والی گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کے بعداخبارات سمیت آگ لگا دی جبکہ ڈرائیور کو تشدد کے بعد چھوڑ کر چلے گئے۔اطلاع ملتے ہی مطلوبہ مقدار میں اخبارات دوبارہ چھپوا کر بھجوا دیے گئے۔ جنگ گروپ کے اخبارات جلائے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں آج پھر حملہ،جنگ گروپ کے اخبارات جلادیئے گئے ۔ڈرائیور کو اغوا کرلیا گیا۔راول پنڈی میں جنگ گروپ کے اخبارات لے جانے والی گاڑی پرگذشتہ رات دو بجے نامعلوم افراد نے مری روڈ پر حملہ کیاجب وہ گاڑی اور ڈرائیور کو اغوا کرکے لے گئے۔ڈرائیور محمد رزاق کے مطابق وہ جنگ اخبارات لے کر راولپنڈی سے اسلام آباد جا رہا تھا کہ چاندی چوک کے قریب مری روڈ پر دو گاڑیوں میں موجود مسلح افراد نے گاڑی کو روکا، جس میں سے 4 افراد اترے اور ڈرائیوار کی آنکھوں پر پٹی باندھی، ڈرائیور کے مطابق مسلح افراد کا کہنا تھا کہ جنگ اخبار لے جانے نہیں دیں گے۔مسلح افراد نے ڈرائیور پر تشدد کیا اور راوت کے قریب پھینک دیا۔ ۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ ایک شخص کی مدد سے راولپنڈی جنگ بلڈنگ پہنچا۔صبح 9 بجے کے قریب جنگ اخبارات لے جانے والی گاڑی کو مری روڈ راولپنڈی سے تلاش کر لیا گیا۔ نامعلوم ملزمان اخبارات سمیت گاڑی کو آگ لگا کر کری روڈ پر چھوڑ گئے جس سے ساڑھے 13 ہزار کاپیاں جل گئیں۔اطلاع ملتے ہی اتنی ہی تعداد میں اخبارات دوبارہ چھپوا کر بھجوا دیے گئے۔اس سے پہلے تیس مئی کو بھی راول پنڈی میں جنگ گروپ کے اخبارات لے جانے والے اسی ڈرائیو کوروکاگیا اور اخبارات کو آگ لگادی گئی ، اس سے پہلے پچیس مئی کو لاہور میں ایبٹ روڈ پرنامعلوم افراد نے جنگ گروپ کےاخبارات لے جانے والی گاڑی کو آگ لگادی اور ڈرائیور نے بھاگ کر بمشکل جان بچائی،یہی نہیں مختلف مواقع پر جنگ گرو پ اور جیو سے وابستہ افراد کو مختلف علاقوں میں دھمکائے جانے اور ان سے نامعلوم افراد نے لڑنے بھڑنے کے متعدد واقعات بھی رپور ٹ ہوچکے ہیں۔ان میں روزنامہ جنگ ملتان کے ریذیڈنڈ ایڈیٹر ظفر آہیر پر نام معلوم افراد کا بہیمانہ تشدد بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.