تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جون 2014
وقت اشاعت: 17:36

لندن:الطاف حسین اسپتال سےڈسچارج ،پولیس اسٹیشن منتقل

جیو نیوز - لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قانونی معاونت نہیں مانگی گئی،کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ایم کیو ایم کے دھرنے جاری ہیں۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین جتنا وقت اسپتال میں رہے وہ حراست کی مدت میں شمار نہیں ہوگا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے جیو نیوز کو بتایا کہ الطاف حسین کے کیس میں 72گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ الطاف حسین جتنا وقت اسپتال میں رہےوہ حراست کی مدت میں شمار نہیں ہوگا ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بتایا کہ الطاف حسین کو منگل کی صبح گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن میں بہت کم وقت گزارا۔ پولیس اسٹیشن میں گزارا گیا وقت ہی ان کی حراست کی مدت میں شمار ہوگا۔ اب الطاف حسین کے اسپتال سے واپس تھانے آنے پر ان کی حراست کی مدت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں تمام قانونی ضابطوں پر عمل کیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.