تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جون 2014
وقت اشاعت: 18:36

پیمرا نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے تو جیو کو اپیل کا حق ہے،بلیغ الرحمان

جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمان نے پیمرا کی جانب سے جیو نیوزکا15روز کیلئے لائسنس معطل کرنے اور ایک کروڑ روپے جرمانہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر پیمرا نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے تو جیو کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔مسلم لیگ ن کے ایم حمزہ کہتے ہیں کہ یک طرفہ کارروائی آمرانہ اقدام ہے۔ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ قوم کو امنگیں دینے والے اچھے میڈیا ہاؤس پر پابندی لگانا غلط ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ جیو کا مؤقف سنے بغیر یک طرفہ فیصلہ سنانا، نا انصافی ہے۔اے این پی کے رہنما حاجی عدیل کا کہنا ہے کہ جیو کو 15 دن کی بندش کی سزا سنائی گئی لیکن جیو تو پہلے ہی بند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.