6 جون 2014
وقت اشاعت: 21:6
پی ٹی سی ایل کافروغ تعلیم کیلئے ایچ ای سی سے معا ہد ہ
جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے ساتھ ایک معا ہد ہ پر دستخظ کیے ہیں۔اس سلسلے میں کمپنی نے ایچ ای سی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں اس معا ہد ہ کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء کو ایک لاکھ ایوو وائر لیس ڈیوائسز دی جائیں گی۔یہ ڈیوائسزوزیر اعظم کی قومی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپس کے ساتھ فراہم کی جائیں گی۔معاہدہ پر پی ٹی سی ایل کے ایگز یکٹو وائس پر یز یڈنٹ کا ر پو ریٹ سر وسز محمد بشا رت قر یشی اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی ایچ ای سی انور امجد نے ایچ ای سی سیکٹریر یٹ اسلام آباد میں دستخط کئے۔پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او، و لید ار شد نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی سی ایل کو ملک میں تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر فخر ہے اور اس اقدام سے پا کستا نی یو نیو ر سٹیز کے اسٹو ڈ نٹس کو اپنی صلا حیتیں نکھا رنے میں مدد فراہم ہوگی اور وہ بہتر انداز میں اپنے مستقبل کی تعمیر کر سکیں گے۔ پی ٹی سی ایل کے صدر سی ای اوولید ارشید نے مزید کہا کہ قا بلـ ر سا ئی اور ارزاں بر اڈ بینڈ انٹر نیٹ کے ذر یعے نظا م تعلیم میں بہتر ی لا ئی جا سکتی ہے جس سے ملک میں روز گا ر اور علم کی تر ویج کے مز ید مو اقع حا صل ہو سکیں گے۔ اس تقر یب میں حکو مت پا کستا ن، ایچ ای سی اور پی ٹی سی ایل کے سینئر ا فسر ان نے بھی شرکت کی۔