7 جون 2014
وقت اشاعت: 4:46
الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا
جیو نیوز - لندن.....لندن میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد الطاف حسین پولیس اسٹیشن سے روانہ ہوگئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعداد سدک پولیس اسٹیشن کےباہرموجود تھی۔ ایم کیو ایم قائد کو جولائی میں دوبارہ بلایا گیا ہے تاہم اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کی پیشی کی تاریخ نہیں بتائی۔ دوسری جانب کراچی میں الطاف حسین کی رہائی کی خبر پر ایم کیو ایم کے کارکنوں میں جوش و خروش نظر آرہا ہے، نمائش چورنگی پر دھرنے کے مقام پر جشن کا سماں ہے۔ الطاف حسین کی رہائی کی خبر ملتے ہی نائن زیرو پربھی ایم کیو ایم کےکارکن جمع ہوناشروع ہوگئے۔