تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جون 2014
وقت اشاعت: 7:56

کراچی کے نجی اسپتال میں آکسیجن کی کمی نے 3بچوں کی جان لے لی

جیو نیوز - کراچی..... کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب نجی اسپتال میں 3 بچے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث انتقال کرگئے۔ ایک نوزائیدہ لڑکے اور دو لڑکیوں کی اموات کے بعد والدین اور لواحقین نے اسپتال میں احتجاج بھی کیا ۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کورنگی نمبر 6 کےنجی اسپتال میں دو روز پہلے سات بچوں کی قبل از وقت پیدائش ہوئی تھی اور انہیں انتہائی نگہداشت کے لیے انکیوبیٹرزمیں رکھا گیا تھا تاہم بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی وجہ سے انکیوبیٹرز میں آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے ایک نوزائیدہ لڑکا اور دو لڑکیوں کی موت واقع ہوگئی۔بچوں کی اموات کے بعد والدین اور دیگر لواحقین نے اسپتال میں احتجاج کیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو بروقت طبی امداد نہیں دی گئی،ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث بچے جان کی بازی ہار گئے ،ذرائع کے مطابق بچوں کی اموات کے بعدنجی اسپتال کے ڈاکٹروں سمیت تمام عملہ غائب ہوگیا،محکمہ صحت سندھ نے اسپتال کو سیل کرکے تمام عملے کو حراست میں لینے کی سفارش کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.