تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جون 2014
وقت اشاعت: 20:46

مظفرگڑھ : زیادتی کے بعد 12 سالہ بچی کاگلا دبا کر قتل

جیو نیوز - مظفرگڑھ......مظفرگڑھ میں حوا کی بیٹیوں کی زندگی بدستور اجیرن بنی ہوئی ہے، نامعلوم شخص نے زیادتی کے بعد 12سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کر دیا، لڑکی کے ساتھ کھیلنے والی 3 سالہ بچی کو بھی اغوا کر لیا گیا۔پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے مرادآباد میں احسن نامی لڑکے نے 10سالہ اور3سالہ بچی کو اغواء کر لیا۔ملزم نے 10سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد بہیمانہ طریقے سے گلا دبا کرقتل کر دیا اور 3سالہ بچی کو اپنے ساتھ اغواء کر کے لے گیا ۔بعدازاں پولیس تھانہ صدر نے مقتول لڑکی کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے شواہد بھی لے لیے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ صدر نے مرادآباد میں چھاپہ مار کرملزم احسن کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے3 سالہ مغوی بچی کو بھی بازیاب کرالیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.