7 جون 2014
وقت اشاعت: 20:56
کراچی: ملیرمیں عمارت کی چھت گرگئی، 5 افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی .....کراچی کے علاقے ملیرمیں عمارت کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملیرکے علاقے معین آباد میں عمارت کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔