تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جون 2014
وقت اشاعت: 21:6

لاہورہائیکورٹ کےباہرخاتون کا قتل، مزید2ملزمان گرفتار

جیو نیوز - لاہور......لاہور ہائی کورٹ کے باہر خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے مزید 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے والد اور بھائی سمیت نامزد تمام 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فرزانہ قتل کیس میں 6نامزد اور 22نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پسند کی شادی کرنے پر خاتون کو 27مئی کو گھر والوں نے اینٹیں مار مار کر قتل کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.