7 جون 2014
وقت اشاعت: 23:46
الطاف حسین کے خطاب کے بعد کراچی میں یکجہتی دھرنا ختم
جیو نیوز - کرا چی......کراچی میں گزشتہ 5 روز سے نمائش چورنگی پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے دیا جانے والا دھرنا الطاف حسین کے خطاب کے بعد ختم ہو گیا۔ لندن میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار الطاف حسین کی ضمانت منظورہونے کی اطلاع ملی تو دھرنےکے شرکا کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلکنے لگے اور پورے شہر سے کارکنان اور ہمدرد نمائش چورنگی پر پہنچنا شروع ہوگئی، دیکھتے ہی دیکھتے پنڈال عوام سے کچھا کھچ بھر گیا۔ اس موقع پر کارکنان کی خو شی دیدنی تھی، خواتین نے سجدہ شکر ادا کیا اور ایک دوسرےکو مبارکباد دی۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ان کی دعائیں بر آئیں اور ان کا قائد آج رہا ہوگیا۔ الطاف حسین کی لندن میں رہائی کی خبر موصول ہوتے ہی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،ممبر صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی بھی پنڈال پہنچ گئے۔ اس موقع پر متحدہ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہااس وقت پاکستان کو بچانا ہے اور یکجہتی کے لئے کام کر نا ہے اور اس واقعے کے بعد ایم کیو ایم کا نیا جنم ہوا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر کا کہنا تھا کہ انہوں نےاپنےقائدکےانتظارمیں 106گھنٹے یہاں گزارے، دنیا کو بتادیا ہم الطاف حسین کےکارکن ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اب ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو گی۔ 5روز جاری رہنے والے اظہار یکجہتی دھرنے کا اختتام تب ہوا جب الطاف حسین نے رہائی کے بعد لندن سیکریٹریٹ سے اپنے کارکنان اور چاہنے والوں سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء فاروق ستارسے مسلسل اس سوال پر کہ اگر ایم کیو ایم کے قائد کو دوبارہ لندن پولیس حراست میں لے لیتی ہے تو کیا حکمت عملی ہوگی یا پھر اس طرح کا کوئی اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا تو کوئی خاطر خواہ جواب نہیں آیا۔