8 جون 2014
وقت اشاعت: 0:56
وزیراعظم دلی جاکر کاروبار کی بات کرتے ہیں کشمیر کی نہیں، شاہ محمودقریشی
جیو نیوز - سیالکوٹ.....تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف دہلی جاکر کاروبار کی بات کرتے ہیں کشمیر کی نہیں کرتے،آج پاکستان غربت اور جہالت میں ڈوبا ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 11مئی کے انتخابات میں حلقہ این اے 110کے لوگوں کے ووٹ کا حق چھینا گیا،غریب کے پاس ووٹ کی طاقت ہے۔