تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 1:7

جیو نیوز کو پیمرا نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اور سخت سزا دی،افضل بٹ

جیو نیوز - اسلام آباد.....پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کو پیمرا نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اور سخت سزا دی ہے ،سزا کے بعد مکمل بحالی یقینی بنائی جائے ورنہ ملک گیر تحریک چلائی جائے گی ۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی سربراہی میں آر آئی یوجے ، ایپنک اور نیشنل پریس کلب کے قائدین نے جیو نیوز کے کارکنوں سے اظہار یک جہتی کے لیے اسلام آباد آفس کا دورہ کیا۔ صحافی تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ جیو نیوز کی بندش کو اگر طویل کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔صحافیوں تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں جیو نیوز اور اپنے کارکن ساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صحافی رہنماؤں نے کہا کہ جیو نیوز کو پیمرا نے سخت ترین سزا دی اور اس پر فوری عملدرآمد بھی کیا مگر اس سے پہلے جیو نیوز کو تقریبا ً ڈیڑھ ماہ غیر قانونی بند رکھا گیا اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود پیمرا نے کیبل آپریٹرز سے نشریات بحال نہ کرائیں ، یہ میڈیا کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.