8 جون 2014
وقت اشاعت: 1:36
کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 10افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی..... کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کوکوئی روکنے والا نہیں،شہر میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دواہلکاروں سمیت 10افراد جان سے گئے۔ اورنگی ٹاؤن میں بنارس پل پرفائرنگ سے ایک پولیس اہلکارجاں بحق ہوااورکانسٹیبل یوسف ہارون کو ایم اےجناح روڈپرفائرنگ کانشانہ بنایاگیا۔ ناظم آبادچورنگی اور عائشہ منزل کے قریب فائرنگ سے بھی دو افراد کی جان بحق ہوءے۔ منگھوپیر کےعلاقے یعقوب آباد میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئےجبکہ لیاری ایکسپریس وے پر ایمبولینس پر فائرنگ کی گئی جس سے ڈرائیور راحیل جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی جمعہ گوٹھ، ملیر کےعلاقے جناح اسکوائر اوراسٹیل ٹائون میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔