تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 11:37

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

جیو نیوز - کنگسٹن ...ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج کنگسٹن میں ہوگا۔کرس گیل کیرئیر کا سوواں ٹیسٹ کھیلیں گے۔کنگٹسن ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں نے پریکٹس تو بھرپور کی، لیکن کیوی ٹیم زیادہ پر اعتماد نظر آئی، میزبان ٹیم نہ صرف نئے کپتان دنیش رامدین کی زیر قیادت میدان میں اترے گی بلکہ اسے آئی پی ایل میں مصروف سنیل نارائن کی خدمات بھی حاصل نہیں، یہ ٹیسٹ ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل کے کیرئیر کا سوواں ٹیسٹ ہوگا۔ادھر نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان برینڈن مکلم کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم پہلا میچ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.