تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 20:47

الطاف حسین کا پرویز مشرف، پرویز اشرف ،شوکت عزیز کوفون

جیو نیوز - لندن.....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پرویز مشرف، راجا پرویز اشرف ،شوکت عزیز اور چودھری شجاعت حسین کوٹیلی فون کیا،حراست کے دوران آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔لندن سے جاری بیان کے مطابق الطاف حسین نے سابق صدر جنرل پرویزمشرف، سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف ، شوکت عزیز اورچوہدری شجاعت حسین سے فون پرگفتگو کی اور ،حمایت کیلئے آوازاٹھانے پر شکریہ اداکیا۔تمام سیاسی رہنماوٴں نے الطاف حسین کوان کی رہائی پر مبارکباد پیش کی۔الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔راجا پرویز اشرف کا کہناتھاکہ پوری قوم نے سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرآپ کیلئے دعائیں کیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کوسرخروکیا۔ پوراپاکستان آپ کیلئے فکرمندتھا،آپ محبت کے قابل ہیں ہرفردنے آپ کیلئے اچھے جذبات کااظہارکیا۔ چودھری شجاعت حسین نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے آپ کے لئے بہت دعائیں کیں ، اللہ تعالیٰ نے اپنافضل وکرم کیا۔الطاف حسین کا کہناتھاکہ قوم نے میرے لئے دعائیں کیں ،اللہ تعالیٰ کافضل وکرم ہے کہ اس نے قوم کی دعاوٴں کوقبول فرمایا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.