تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جون 2014
وقت اشاعت: 20:17

حج اسکیم : مسترد 2500درخواستیں نظرثانی کیلئےوزارت مذہبی امورکوموصول

جیو نیوز - اسلام آباد......سرکاری حج اسکیم کے تحت مقررہ وقت پر وصول ہونے کے باوجود مسترد ہونے والی تقریبا ڈھائی ہزار سے زائد درخواستیں نظرثانی کیلئے وزارت مذہبی امور کو موصول ہوگئیں، ان پرفیصلہ جولائی کےپہلےہفتےمیں ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت ان عازمین حج کو کامیاب قرار دیا گیا تھا جو 21اپریل کو صبح نو بجے سے دس بج کر نو منٹ تک موصول ہوئیں لیکن مقررہ وقت پر وصول ہونے کے باوجود بینکوں نے تقریباً ڈھائی ہزار درخواستوں پروصولی کاغلط وقت درج کیا، اس بناپرانہیں مسترد کر دیا گیا۔ ان درخواستوں کو ہارڈ شپ کوٹے کے تحت ایڈجسٹ کیےجانے کاامکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.