9 جون 2014
وقت اشاعت: 20:47
میونسپل اورٹاؤن کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرزکو عہدوں سےہٹا دیاگیا
جیو نیوز - کراچی ......حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات نے میونسپل،ٹاؤن کمیٹیوں اورڈسٹرکٹ کونسلزمیں ایڈمنسٹریٹرزکو انکے عہدوں سےہٹا دیاگیا،محکمہ بلدیات سندھ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق ٹاؤن کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کا چارج متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو دیدیا گیا ہے،جبکہ میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹرز اپنے عہدوں پر کام کرتے رہیں گے،نوٹی فکیشن میں مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ اور میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کا چارج ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹاؤن اورمیونسپل کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کونسل کے ایڈمنسٹریٹرز کو خراب کارکردگی پر ہٹایا گیا۔