9 جون 2014
وقت اشاعت: 20:47
کارگو ٹرمینل سے2 لاشیں ملیں، ہلاک شدگان کی تعداد 22 ہوگئی
جیو نیوز - کراچی .......ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کارگو ٹرمینل سے2 لاشیں ملی ہیں،ترجمان نے کہا کہ دونوں افراد کارگو ٹرمینل میں لگنے والی آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوئےہیں، ان دو لاشوں کے ملنے کے بعدکراچی ائیر پورٹ پر حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ 5 افراد ابھی بھی لاپتا ہیں،جن کی تلاش جاری ہے۔