تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 2:27

کراچی ایئرپورٹ حملہ: شہید اے ایس ایف اہلکار اقبال آرائیں سپردخاک

جیو نیوز - کراچی.....کراچی ایئرپورٹ پرحملے میں شہید ہونے والے اے ایس ایف کے اہل کار اقبال آرائیں کو نوابشاہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نواب شاہ کے رہائشی اقبال آرائیں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔ کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں اقبال آرائیں کی شہادت کی خبر ملتے ہی ان کے لواحقین فوری طورپر کراچی پہنچے اورشہید اقبال آرائیں کے جسد خاکی کو نوابشاہ لے جایا گیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ انھیں فخر ہے اقبال آرائیں نے ملک کے اہم اثاثوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہیداقبال آرائیں کو حاجی نصیر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اے ایس ایف کے دستے نے سلامی پیش کی۔شہیدنے بیوہ ، تین بیٹیاں اوردوبیٹے سوگوارچھوڑے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.