10 جون 2014
وقت اشاعت: 10:17
کراچی ائیرپورٹ حملہ:شہیدانسپکٹرمحمد سرور کی نماز جنازہ لاہور میں ادا
جیو نیوز - لاہور...کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردی کےواقعےمیں شہید ہونے والے اے ایس ایف کےانسپکٹرمحمد سرور کی نماز جنازہ گل بہار کالونی لاہورمیں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اے ایس ایف کے انسپکٹر کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔