تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 18:7

موجودہ حکومت لاہور اور راولپنڈی کو ہی اپنا سمجھتی ہے،خورشید شاہ

جیو نیوز - اسلام آباد.....قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہےکہ بر وقت حکومتی فیصلے نہ ہونے سے اداروں میںٹکراؤ ہو رہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے، وزیراعظم صاحب !آئیں ملکر ملک بچائیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نےکہا ہے کہ موجودہ حکومت لاہور اور راولپنڈی کو ہی اپنا سمجھتی ہے ۔ 40ارب روپے میٹرو بس منصوبے کے بجائے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر لگائے جاتے تو عوام کو فائدہ ہوتا ۔ شہروں میں 12 سے 14 گھنٹےلوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،دیہی علاقوں میں کیاحال ہوگا، خورشید شاہ نے سوال کیا کہ خواجہ آصف ٹائی لگا کر سپریم کورٹ میں پی پی حکومت کے پرخچے اڑانے جاتے تھے ،آج وہ خود بجلی کے وزیرہیں مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے ؟ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے حکومت کے ساتھ ہیں لیکن حکومت کو بھی عوام دشمن پالیسیاں ترک کرنا ہوں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.