تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 18:17

انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے اسپیکر کووزیر اعظم کاخط

جیو نیوز - اسلام آباد.....وزیراعظم نوازشریف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بنانے کےلئے اسپیکر قومی اسمبلی کوخط لکھ دیا ہے ۔ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو لکھے گئے خط میںکہا ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل پارلے مانی کمیٹی تشکیل دیں ۔یہ پارلے مانی کمیٹی انتخابی اصلاحات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی سفارشات اور تجاویز پر غورکرے، تا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے غیر جانب دار اور مضبوط نگراں سیٹ اپ قائم ہو سکے جس سے شفاف انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.