تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 18:27

ترک وزیراعظم کا نواز شریف کو فون،کراچی حملے کی مذمت

جیو نیوز - اسلام آباد.....ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان کا وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے کراچی ائرپورٹ پر حملے کے واقعے کی مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے دکھ کا اظہار کیاہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ترک وزیراعظم نے نوازشریف سے ٹیلے فون پر رابطہ کرکے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت کی ،ترک وزیراعظم نے کہاکہ ترک قوم پاکستانی عوام کے ساتھ ہے، ترکی اور پاکستانی عوام خوشی اور غم کے لمحات میں اکھٹے ہیں۔اس واقعہ پر بھی وہ ترک حکومت اور قوم کی جانب سے پاکستان کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.