تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جون 2014
وقت اشاعت: 15:28

عمران خان طالبان کے اسٹریٹجک پارٹنر بن گئے ہیں، پرویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد....وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان کے اسٹریٹجک پارٹنر بن گئے ہیں،عمران نے جمہوری اداروں اور طالبان نے دفاعی اداروں کے نقصان کا ٹاسک لیا ہوا ہے اوران کا گرو طاہر القادری آئین پر حملہ کرے گا ، لیکن ہم سب عزائم خاک میں ملادیں گے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو محفوظ اور پرامن بنانا ہے، اس کے لیے ریاست اپنی پوری طاقت استعمال کرے گی، بندوق اٹھانے والوں سے اسی زبان میں بات کریں گے، حکومت کو جہاں سے بھی خطرہ ہوگا اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے ہرقدم اٹھا یا جائے گا۔پرویز رشید نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ طالبان کے اسٹریٹجک پارٹنربن گئے ہیں،عمران خان کو جمہوری اداروں کے خلاف کام کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، جبکہ طاہرالقادری آئین پرحملہ کرنے پاکستان آرہے ہیں، حکومت طالبان، عمران خان اور طاہرالقادری کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.