11 جون 2014
وقت اشاعت: 19:18
نواب مری نے بلوچ روایات کو برقرار رکھا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
جیو نیوز - اسلام آباد........سینئر بلوچ رہنما نواب خیر بخش مری کے انتقال پر سینیٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ریمارکس دیئے کہ نواب صاحب نے ہمیشہ بلوچ روایات کو برقرار رکھا اور بھر پور زندگی گزاری۔ سینئر بلوچ رہ نما نواب خیر بخش مری کے انتقال پر سینیٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی چئرمین سینیٹ نے کہا کہ نواب صاحب نے ہمیشہ بلوچ روایات کو برقرار رکھا اور بھر پور زندگی گزاری۔دیگر ارکانِ سینیٹ نے بھی نواب خیر بخش مری کے انتقال کو پاکستانی سیاست میں بڑا نقصان قرار دیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔