11 جون 2014
وقت اشاعت: 19:48
حکومت بغیر تاخیر کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرے،یوسف رضا گیلانی
جیو نیوز - ملتان.......سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت بغیر تاخیر کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے۔ سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اسلام الدین کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں توانائی کے متعدد منصوبے شروع کیے۔