تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جون 2014
وقت اشاعت: 22:48

مردہ خوری میں ملوث 2بھائیوں کو 12،12 سال قید کی سزا

جیو نیوز - سرگودھا......... سرگودھا میں انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مردہ خوری میں ملوث دو بھائیوں کو 12 ،12سال قید کی سزا سنادی۔ملزم فرمان اور عارف کو فروری 2014 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں بھائی بھکر کے علاقے دریا خان میں قبروں سے مردے نکال کر ان کا گوشت کھاتے تھے۔ عدالت میں مجموعی طور پر 20 شہادتیں قلمبند کی گئیں جس کے بعد ملزمان کو سزا سنائی گئی۔ فیصلے کے بعد دونوں ملزمان کو سینٹرل جیل میانوالی منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.