12 جون 2014
وقت اشاعت: 11:28
جلال پور بھٹیاں:بس ٹرالر میں تصادم،3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
جیو نیوز - جلال پور بھٹیاں.....جلال پور بھٹیاں میں بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔پولیس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانےو الی مسافر بس سکھیکی کوٹ سرور انٹر چینج کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی جس میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع پر موٹر وے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔