تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جون 2014
وقت اشاعت: 20:48

کولڈ اسٹوریج کی آگ معذور حارث کے بابا کو بھی نگل گئی

جیو نیوز - کراچی.......کراچی ایئر پورٹ پر نجی کارگو کمپنی میں کام کرنے والے سیف الرحمٰن ان 7افراد میں شامل تھے جو کولڈ اسٹوریج میںآگ لگنے کے باعث شہید ہوئے۔سیف الرحمٰن نے اپنے معذور بیٹے سے وعدہ کیا تھا کہ اس بار تنخواہ ملے گی تو سی ویو گھمانے لے کر جائیں گے۔حارث اپنے بابا کی راہ تک رہا ہے۔بابا کی راہ تکتا یہ ہے 3سالہ حارث،بابا کا لاڈ لا بھی اور بابا کی جان بھی۔ سیف الرحمٰن کچھ ماہ قبل ہی لندن سے ملازمت چھوڑ کر کراچی صرف حارث کے لئے آئے تھے، سوچتے تھے کہ جب حارث بڑا ہوگا تو کیا کہے گا کہ میں نے اس کے علاج کے لئے کچھ نہیں کیا۔پیدائشی طور پر معذو حارث اپنے قدموں پر چلتا دیکھنا سیف الرحمٰن کا خواب تھا، لیکن سیف آگ کے ان شعلوں کی نظر ہوگیا جو اپنے ساتھ چھ دوسری زندگیوں کو بھی نگل گئی، سیف الرحمن کی بیوہ افشاں کی زباں پر بس یہی شکوہ ہےکہ ’’سیف الرحمٰن تم حار ث کے لئے بھی واپس نہیں آئے‘‘۔ بابا نے کہا تھا کہ اس بار سی ویو لے کر جائیں گے۔حارث کو بس یہی بات یاد ہے۔ ماںکا کہنا ہے کہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا سیف سب ہی کا خیال رکھتا تھا ۔اسے انتظامیہ کی غفلت کہیں یا قدرت کی ستم ظریفی، حقیقت بس اتنی ہے کہ حارث کو گود میں اٹھا کر دنیا دکھانے والے اس کے بابا،اللہ میاں کے پاس چلے گئے ہیں۔ حارث کا علاج ہوگا یا نہیں،اس گھر کے معاشی حالات دیکھ کراس سوال کا جواب ملنا مشکل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.