13 جون 2014
وقت اشاعت: 6:59
ای سی ایل سے نام نکالے جانے پر مشرف کو الطاف حسین کی مبارکباد
جیو نیوز - لندن..... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق صدر پرویز مشرف اورپاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی سے ٹیلی فون پررابطہ کیاہے۔ جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف سے ٹیلی فون پرگفتگو میں الطاف حسین نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ان کا نام نکالے جانے کے عدالتی فیصلے پرمبارکباد دی اور کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو صحت دے، جلد آپ کی ان سے ملاقات ہو۔ اس موقع پر پرویزمشرف نےانھیں انصاف دلوانے کیلیے آواز بلند کرنے پرالطاف حسین کا شکریہ اداکیا۔الطاف حسین نے پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ کراچی ایرپورٹ اورمسلح افواج کی حساس تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملے لمحہ فکریہ ہیں۔ وقت آگیاہے کہ ملک کو ان دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔