13 جون 2014
وقت اشاعت: 11:49
کوٹلی آزادکشمیر :کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری
جیو نیوز - مظفرآباد....کوٹلی،آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر بھارتی افواج نے ایک بارپھربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاک افواج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر صبح سویرے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ جس سے ڈابسی،ڈیری اور نکیال ،ٹھنڈی ، ترکنڈی،داتوٹ،بالاکوٹ متاثر ہوئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی افواج کی فائرنگ اور گولہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم بھارتی جارحیت کے بعد پاک افواج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ۔