تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 13:9

چکوال ، فیصل آباد اور شکار پور میں حادثات11 افراد جاں بحق31 زخمی

جیو نیوز - فیصل آباد.....چکوال،فیصل آباد اور شکار پور میں مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور31 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چکول میں تلہ کنگ روڈ پر قصبہ تھو بہادر کے قریب پک اپ وین مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکر ا گئی ۔حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف موٹر وے پر سالٹ رینج میں مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم سے 6 افراد زخمی ہوئے ۔فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر سدھار بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ادھر شکارپور میں کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے ۔ زخمیو ں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.