تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 19:39

سپریم کورٹ:مشرف کانام ای سی ایل سےنکالنےکیخلاف سماعت پیرکوہوگی

جیو نیوز - اسلام آباد.......سپریم کورٹ پرویزمشرف کانام ای سی ایل سےنکالنے کے خلاف سماعت پیر کو کرے گی۔ وفاق نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ تشکیل دیا گیا۔ بنچ کے دوسرے ارکان میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس اعجاز افضل خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.