14 جون 2014
وقت اشاعت: 20:9
سمندر میں تغیانی، ریڑھی اور جتن گوٹھ کےگھروں میں پانی داخل
جیو نیوز - کراچی.......سمندر میں تغیانی کے باعث کراچی کے علاقے کورنگی کے قریب واقع جتن اور ریڑھی گوٹھ کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا،متاثرین نے دو راتیںکھلے آسمان کے نیچے گزاریں لیکن حکومت داد رسی کے لیئے نہ پہنچی ۔یہ مظاہرین ہیںکراچی کے علاقے ریڑھی اور جتن گوٹھ کے،جہاں سمندر میں تغیانی کے باعث گزشتہ دو روز سے پانی گھروں میں جمع ہے، ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ یہ افراد اور ان کے اہل خا نہ بےگھر ہوگئے ہیں ۔ پانی کی سطح علی الصبح کم ہو ئی لیکن دوپہر کے بعد اس میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ نکا سی آب کا انتظام نہ ہونے کے باعث جہاں اس علاقے میں بیماریاں پھوٹنے کا خد شہ پیدا ہو گیا وہیں خواتین،بچے ،بوڑھے اور ہر عمرکا فرد اپنی داد رسی کے لئے حکومت کی امداد کا منتظر ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا زور ٹوٹنے سے طغیانی کی صورتحال کم ہو رہی ہے۔تاہم کراچی ،ٹھٹھہ ،بدین اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میںگرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ماہی گیری سے وابستہ 450 خاندانوں کے افراد کا مطالبہ ہےکہ حکومت فل الفور اقدامات کرتے ہوئے ان کی زندگیاں بحال کرئے۔