15 جون 2014
وقت اشاعت: 16:11
جو طالبان مذاکرات کریں گے انہی سے بات ہوگی ، رانا ثنا اللہ
جیو نیوز - فیصل آباد....پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ جو طالبان مذاکرات کریں گے حکومت انہی سے بات کرے گی لیکن جو ایئر پورٹس پر قبضے کی بات کرتے ہیں ان کے دہشت گرد ہونے میں کوئی شک نہیں اور ان کےخلاف کاروائی ہوگی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ان معاملات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ مناسب نہیں۔