تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 17:2

دہشتگردوں نےقبائلی نظام کاڈھانچاتباہ کردیاتھا،گورنر خیبر پختون خوا

جیو نیوز - پشاور......گورنر خیبر پختون خوا سردار مہتاب عباسی نے واضح کیا ہے کہ فوج اورسیاسی قیادت آپریشن کےمعاملےمیں ایک صفحےپرہیںکیونکہ یہ بات قابل برداشت نہیںکہ ہمارے یہاں تباہی ہوتی رہے۔دہشتگردوں نےقبائلی نظام کاڈھانچاتباہ کردیاتھا۔گورنر خیبرپختون خوا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کےاعلان کے باوجود دہشتگردی کےواقعات جاری رہے،کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد بھی دہشتگردی جاری رہی، ڈرون حملہ نہیں ہوا اس کے باوجود،فاٹا،شہری علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں پرحملےہوتےرہے،سیکیورٹی فورسزکے23اہلکاروں کوایک ہی وقت میں شہیدکیاگیا۔سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے شمالی وزیرستان کےنمایندہ جرگےکودعوت دی،قبائلی عمائدین پرواضح کیاتھاکہ غیرملکیوں کونکال دیں،لیکن جرگے کے اجلاس کے فوری بعد کراچی میں حملہ کیا گیا، ،مذاکراتی عمل کےدوران بھی دہشتگردی کے واقعات جاری رہے،مہمند،خیبرایجنسی اورشمالی وزیرستان کےاندرفورسزپرحملےہوتےرہے۔انہوں نے کہا کہ جرگے والوں کو کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ فیصلہ کرنا ہے،انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن کوششوں کا فائدہ نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.