16 جون 2014
وقت اشاعت: 17:12
شمالی وزیرستان آپریشن ،پاک فوج کےساتھ ہیں ، ڈاکٹر طاہرالقادری
جیو نیوز - لاہور......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے معاملے پر پاک فوج کےساتھ کھڑے ہیں ، کسی کے کہنے پر آپریشن معطل نہ کیا جائے۔لاہور میں ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دہشتگردوں سے مذکرات کے نام پر وقت ضائع کیا گیا ،انکا کہناتھا کہ وہ 23 جون کو ہی پاکستان آرہےہیں ، اگر حکومت نے انہیں ملک بدر کرنے کی کوشش کی تو اس کی عمر چند گھنٹوں میں بھی ختم ہوسکتی ہے ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کےفیصلے کی حمایت کرتے ہیں اورپاک فوج کےساتھ کھڑے ہیں ۔