16 جون 2014
وقت اشاعت: 17:32
آخری دہشت گرد کےخاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ،وزیراعظم
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیراعظم نوازشریف نےکہا ہےکہ آخری دہشت گرد کےخاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ، ذرائع کے مطابق آپریشن کے معاملے میں وہ اعلی عسکری قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں اورانہیں ابتدائی نتائج پر بریفنگ بھی دی جاچکی ہے،آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا،سیاسی قیادت آپریشن کی پشت پرکھڑی ہےوزیراعظم نے بات واضح کردی۔ جیو نیوز سے گفت گو کرتےہوئے اعلی سرکاری ذرائع نےبتایا ہے کہ وزیراعظم آپریشن کے تمام امور کی نگرانی خود کررہے ہیں ، اور انہیں آپریشنل حکمت عملی پر انہیں اعلی عسکری قیادت کی جانب سے بریف کیا جارہاہے ، وزیراعظم کو آپریشن کے دائرہ کار اور اسکےابتدائی نتائج پر بریفنگ دی گئی ،سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نوازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی آپریشن کے فیصلے سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر ایوان کواعتماد میں لیں گے۔