17 جون 2014
وقت اشاعت: 5:32
رات کے اندھیرے میںانتقامی کارروائی کی جارہی ہے؛ طاہر القادری
جیو نیوز - لاہور..... عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے لاہور میں منہاج القران کے مرکز سے رکاوٹیں ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میری آمد کے خوف سے کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے، رات کے اندھیرے میں پولیس کی جانب سےانتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں علامہ طاہر القادری نے کہا کہ منہاج القران کے مرکز سے رکاوٹیں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے احکامات پر ہٹائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پولیس کی جانب سےانتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادر ی نے مزید کہا کہ حکومت کا خاتمہ جلد ہوگا اور اس طرح کی انتقامی کارروائیوں سے انقلاب کو ر وکا نہیں جاسکتا۔