تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جون 2014
وقت اشاعت: 11:2

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد گرمی میں کمی

جیو نیوز - اسلام آباد..... ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کم ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب ،کشمیر اور خیبرپختونخوا میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔مری میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے ۔گزشتہ روز کی بارش سے گرمی کم ہوئی ہے۔سندھ ،بلوچستان اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم ہے ۔آلودہ پانی کے استعمال اور گرمی کی وجہ سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر،راولپنڈی،سرگودھا ،گوجرانوالہ ڈویژن ،مالاکنڈ، ہزارہ اور پشاور میں پری مون سوم بارشوں کی توقع ہے، جس کے بعد گرمی کی شدت کم ہوجائےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.